کراچی: فٹ پاتھ اسکول خالی کرایا گیا تو احتجاج کرینگے‘ انفاس شاہ

31 جنوری 2018

کراچی(وقائع نگار) فٹ پاتھ اسکول کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ حکومت سندھ اور فٹ پاتھ اسکول انتظامیہ کے درمیان ٹھن گئی۔ انفاس علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی فٹ پاتھ اسکول خالی کرایا گیا تو احتجاج کریں گے سندھ ایجوکیشن فائونڈیشن کی سربراہ ناہید درانی نے اسکول بند کرانے کی دھمکی دی ہے اور دفتر بلاکر توہین کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا نام لیکر سازش کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ برس دس لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا لیکن ناہید درانی وڈیرانہ رویہ اختیار کرکے رعب ڈال کر اسکول بند کرانا چاہتی ہیں ناہید درانی سے مجھے خطرہ ہے کچھ ہوا تو ذمہ دار ناہید درانی ہوںگی۔ دوسری جانب ناہید درانی پر لگائے جانے والے الزامات کی محکمہ تعلیم کے ترجمان نے تردید کی ہے اور الزاما ت کو بے بنیاد قراردیاہے۔

فٹ پاتھ اسکول