بھارتی اداکارہ زینت امان نے دوست پر ہراساں کرنے کا مقدمہ کردیا‘ ہالی ووڈ اداکار سٹیون سیگل پر بھی زیادتی کا الزام

31 جنوری 2018

نئی دہلی (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ زینت امان نے دیرینہ دوست کے خلاف ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا۔ دوسری جانب ہالی ووڈ کے اداکار سٹیون سیگل پر بھی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ الزام اداکارہ ریجینا سائمنز نے لگایا۔ انہوں نے الزام لگایا ایک پارٹی کے دوران سٹیون سیگل نے انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا۔