خواجہ سرا کی پراسرار ہلاکت‘ پولیس نے فلیٹ کا دروازہ توڑ کر نعش نکالی

31 جنوری 2018

لاہور (نامہ نگار) گارڈن ٹائون کے علاقہ میں خواجہ سرا اپنے فلیٹ میں پراسرار طورپر ہلاک ہو گیا ہے۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کراکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹائون کے علاقہ میں خواجہ سراء منور عرف میرا ایک فلیٹ میں کافی عرصہ سے رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ روز اس کے فلیٹ کے اردگرد رہائشیوں نے تعفن پھیلنے پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے فلیٹ کا دروازہ توڑنے کے بعد اندر داخل ہوکر دیکھا تو خواجہ سرا منور کی تعفن زدہ نعش بستر پر پڑی تھی۔ پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔