محمدآصف گوگا نے مسٹر لاہور کا اعزاز حاصل کرلیا

31 جنوری 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) والڈ سٹی آف لاہور اور لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے اشتراک سے اندرون لاہور فورٹ روڈ پر منعقدہ مسٹر لاہور اور مسٹر لاہورڈویژن مقابلوں میں محمدآصف گوگا نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا اور جونیئر مسٹر لاہور کا ٹائٹل محمد عاصم نے جیتا۔ مقابلوں کا اہتمام صدر لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن اعظم باجوہ اور سیکرٹری جان محمد نیشنل چیمپیئن نے کیا جس میں لاہور بھرکے بہترین تن سازوں نے حصہ لیا۔ ججز کے فرائض عمران قریشی،شعیب ظہور،حنیف پپو، مجاعد علی اورشاہد بٹ نے انجام دیئے مسٹرلاہورکا ٹائٹل جیتنے والے محمدآصف گوگا نے کہا کہ یہ سب میرے والدین اور استادوں کی دعائوں کا نتیجہ ہے میں آج کی کامیابی ان کے نام کرتا ہوں۔