امریکہ دنیا کا امیر ترین ملک بھارت بھی چھٹے نمبر پر آگیا
لاہور(نیوز ڈیسک) امریکہ 64ہزار 584 ارب ڈالر کے ساتھ دنیا کا امیر ترین ملک بن گیا جبکہ چین 24ہزار 803 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، نیو ورلڈ ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق جاپان 19522 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے‘ برطانیہ 9919 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے‘ جرمنی 9660 ارب ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ پانچویں بھارت 8230 ارب ڈالر کے ساتھ چھٹے‘ فرانس 6649 ارب ڈالر کے ساتھ ساتویں، کینیڈا 6393 ارب ڈالر کے ساتھ نویں نمبر پر رہا۔