لاہور، 62 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، 2 کاریں ، 11 موٹر سائیکلیں چوری

31 جنوری 2018

لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوںاور چوروںنے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ گلشن راوی میں 2 ڈاکوپولیس کو دیکھ کر اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے جبکہ ڈاکوئوں نے تین شہریوں سے گن پوائنٹ پرہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے۔ پولیس نے موٹر سائیکل قبضے میں لیکر فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔ علاوہ ازیں ڈاکوؤں نے سندر میں امجدکے گھر گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 8لاکھ ، شا لیمار میںیو سف کے گھرسے4 لاکھ، وحدت کالونی میںصہیب کے گھر سے3 لاکھ،سبز ہ زار میںرفا قت کے گھرسے ڈھائی لاکھ،شیرا کو ٹ میںریا ض کے گھر سے2لاکھ، سر ور روڈ میں کا شف کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان، قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں اخترسے 4لاکھ، ڈیفنس سی میں فاروق سے اڑھائی لاکھ، راوی روڈ میں منیر سے 2لاکھ، نواب ٹائون میں ذوالفقار سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں واجد سے ایک لاکھ اور موبائل فون لوٹ لیا ۔ چوروں نے کاہنہ میں شریف کے گھر سے 21لاکھ جبکہ سبزہ زار میں نعمان کے گھر سے 12لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ۔ چوروں نے مسلم ٹائون میںسے سلیم،باغبانپورہ سے جمیل کی کاریں جبکہ مستی گیٹ سے عر فان،بادامی باغ سے مبشر،ماڈل ٹائون سے محمود،مناواں سے شہزاد، رائیونڈ سے بلال، نیو انارکلی سے افضل، نولکھا سے نواز، جنوبی چھائونی سے عباس، نواں کوٹ سے شاہدکی موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔