سائوتھ انٹر اسکول یوتھ فٹبال چمپیئن شپ پرائڈ زون اکیڈمی نے جیت لی

31 جنوری 2018
سائوتھ انٹر اسکول یوتھ فٹبال چمپیئن شپ پرائڈ زون اکیڈمی نے جیت لی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پرائڈ زون اکیڈمی نے بلیسنگ اسٹار اکیڈمی کو پینلٹی ککس پر 8-7 سے شکست دیکرسائوتھ انٹر اسکول یوتھ فٹبال چمپیئن شپ جیت لی ۔ فائنل مقابلہ پرائڈ زون اکیڈمی اور بلیسنگ اسٹار اکیڈمی کے درمیان وقت مقررہ تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ایکسٹرا وقت میں بھی مقابلہ برابر رہا دونوں ٹیموں نے اپنے شاندار اور خوبصورت کھیل سے گراونڈ میں کثیر تعداد میں موجود طالب علموں اور شائقین فٹبال کو محظوظ کیا۔ پینلٹی ککس کے مرحلے میں پرائڈ زون اکیڈمی نے بلیسنگ اسٹار اکیڈمی کو 8-7 سے ہرا کر خوبصورت ٹرافی حاصل کرکے ڈی ایف اے سائوتھ انٹر اسکول یوتھ فٹبال چمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بہترین کھلاڈی کا اعزاز پرائڈ زون اکیڈمی کے فصیح اللہ امان نے خوبصورت شیلڈ کی صورت میں حاصلکی۔ فائنل کے مہمان خصوصی ڈی ایف اے سائوتھ کے گروپ لیڈر ناصر کریم بلوچ نے انفرادی انعامات کے علاوہ کھلاڑیوں میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ تقریب میں ڈی ایف اے سائوتھ کے صدر جمیل احمد ہوت آل سندھ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن ساوتھ کے صدر دوست محمد دانش ڈی ایف اے سائوتھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شریف بلوچ ٹورنامنٹ میں شامل اسکول کے پرنسپل صاحبان سماجی رہنماوں کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین نے شرکت کی۔