شیخوپورہ: اہل علاقہ نے پولیس کی موجودگی میں لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالے کی درگت بنا ڈالی

31 جنوری 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)فیروزوالہ کلاں کا رہائشی فیس بک پر لڑکیوں کے نام سے فیک ایڈریس بناکر لڑکیوں سے دوستی کرکے ان سے انکے موبائل نمبر اور تصویر لیکر انہیں بلیک کرنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا اہل علاقہ نے بلیک میلر کی خوب درگت بنائی پولیس نے کمپیوٹر اور موبائل فون برآمد کرکے قبضہ میں لے لیے بتایا گیا فیروزوالہ کلاں کا رہائشی عمران انجم فیس بک پر لڑکیوں کے نام سے آئی ڈی بناکر لڑکیوںسے دوستی کرتا اور گزشتہ روز ایک لڑکی سے دوستی کی اور بعدازاں اس کے گھروں والوں کو اسکی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کا کہہ کر 27ہزار روپے بٹورے بعدازاں پھر اسکی لڑکی کمپیوٹر پر فحش تصاویر بناکر اسے اپ لوڈکرنے کی دھمکی دیکر ایک لاکھ روپے کی مزید ڈیمانڈ کرڈالی جس پرانہوںنے ایف آئی اے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کو درخواست گزاری جنہوںنے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کارروائی کی جب تحقیق کی تو فیروزوالہ کلاں کے عمران انجم کا ڈیٹا نکلا جسے پولیس نے گرفتار کیا تو اہل علاقہ نے بھی اس پر ٹھڈوں ،گھونسوں اور تھپڑوں کی برسات کردی پولیس نے ملزم کے قبضہ سے کمپیوٹر اور موبائل فون برآمد کرلیے ہیں ۔