عماد وسیم ، عثمان شنواری کا فٹنس بحالی پروگرام مکمل
لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم اور فاسٹ بالر عثمان شنواری کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بحالی پروگرام مکمل ہوگیا ، کوچز اور ڈاکٹرز نے دونوں کرکٹرز کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق عثمان خان شنواری گزشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد انجرڈ ہو گئے تھے اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں چار سے چھ ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کا کہا گیا تھا ۔پی سی بی نے ڈاکٹر سہیل سلیم کے زیر نگرانی عثمان شنواری کا بحالی پروگرام شروع کیا تھااور اب ڈاکٹر نے انہیں فٹ قرار دے کر گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔فاسٹ بالر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میںجم ٹریننگ، فزیکل ٹریننگ اور بالنگ پریکٹس کی۔ عثمان شنواری کو ہدایت نامہ دیا گیا ہے اور وہ مقامی گرانڈ میں جا کر اس کے مطابق ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ادھر 2ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور آل رانڈر عماد وسیم نے بھی گھٹنے کی تکلیف سے چھٹکارا حاصل کر لیا ہے اور انہیں بھی گھر جانیکی اجازت مل گئی ہے۔دوسری جانب دو فاسٹ بالر سہیل خان اور جنید خان اب بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس حاصل کرنے کی جنگ لڑ رہے ہیں، سہیل خان کمر میں تکلیف جبکہ جنید خان پاں میں فریکچر کی وجہ سے کرکٹ سے دور ہیں۔