یوم یکجہتی کشمیر: پارلیمنٹ ہائوس اور شاہراہ دستور پر بینرز لگ گئے
اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمنٹ ہائوس اور شاہراہ دستور پر پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بڑے بڑے بینرز اور پلے کارڈز لگ گئے ۔ پلے کارڈز میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی کشمیریوں بشمول زخمی بچوں ،خواتین کو دکھایا گیا ۔ پارلیمنٹ ہائوس پر لگے بڑے بڑے بینرز کے ذریعے کشمیر کی آزادی کے متوالوں کو سلام پیش کیا گیا عالمی برادری بین الاقوامی قیادت سے مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں کو پیلٹ گن کی فائرنگ سے بینائی سے محروم بچوں کی تصاویر پر مبنی پلے کارڈز بھی آویزاں کئے گئے یوم یکجہتی کشمیر کو ان بڑے بڑے بینرز کے ذریعے تجدید عہد کا دن قرار دیا گیا ان بینرز کے ساتھ لوگ موبائل فونزسے سیلفیاں بھی بناتے رہے ۔