جعلی کاغذات پر سرکاری زمین فروخت کرنے والے 2 ملزم گرفتار
کراچی (کرائم رپورٹر) فیروز آباد پولیس کی کارروائی‘ جعلساز گرفتار‘ سرکاری اراضی کے جعلی کاغذات بنا کر شہریوں کو فروخت کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم علی محمد ولد محمد شاہد اور حاجی محمد امین ولد ابو میاں نے محمد فیصل ولد محمد بشیر نامی شہری کو مبینہ طور پر ایک سرکاری زمین دکھا کر 25 لاکھ میں سودا کیا اور جعلی کاغذات دے کر مکمل رقم وصول کر لی۔ اصلیت جاننے کے بعد جب محمد فیصل نے رقم کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے سازباز کر کے محمد فیصل کو اغوا برائے تاوان کے جعلی مقدمے میں گرفتار کروا دیا۔ حقیقت کا انکشاف ہونے کے بعد فیروز آباد تھانے کے تفتیشی افسر سب انسپیکٹر محمد عارف نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
جعلساز گرفتار