رائو انوار بلاول کا چہیتا اور بلاول ہائوس میں پناہ گزین ہے: جمشید دستی کا الزام
اڈا دانڑیں (نامہ نگار) راؤ انوار بلاول کا چہیتا اور بلاول ہائوس کا پناہ گزین ہے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کے قاتل کو بھاگنے نہ دیا جائے۔ یہ الزام پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید دستی نے نیشنل پریس کلب چوک گد پور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کراچی کا دوسرا عزیر بلوچ ہے جس کا کھرا بلاول ہاؤس کو جاتا ہے زرداری کی سندھ حکومت نے راؤ انوار کے ذریعے سینکڑوں لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا زرداری اور نواز شریف ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ ہیں پنجاب اور سندھ میں جعلی پولیس مقابلوں کی غلط روایت سوچی سمجھی منصوبہ بندی ہے شیخ رشیدکیساتھ شاہدخاقان عباسی کے خلاف نیب میں جائیں گے،سینٹ الیکشن کیلئے زرداری اور نواز شریف نے نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھول دیئے ہیں موجودہ حکومت فروری میں ختم ہو جائے گی۔