سینٹ کے آئندہ ماہ سبکدوش ہونیوالے ارکان کیلئے الوداعی اجلاس کا شیڈول تیار

31 جنوری 2018

اسلام آباد (صباح نیوز) سینٹ کے آئندہ ماہ سبکدوش ہونیوالے اراکین کیلئے الوداعی اجلاس کا شیڈول تیار کرلیا گیا ہے۔ اراکین سینٹ کو والہانہ انداز میں رخصت کرنے کیلئے سرگرمیوں کی منظوری دے دی گئی ان اراکین کے لئے الوداعی اجلاس 5مارچ سے 10مارچ تک ہوگا11مارچ کو 52نومنتخب اراکین سینٹ حلف اٹھائیں گے اور نئے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ فروری میں بھی رواں پارلیمانی سال کا باقاعدہ سیشن ہوگا،اجلاس 12فروری سے 24فروری تک زیر التواء بلز ،تحریک ،قراردادوں اور دیگر پارلیمانی بزنس کو مکمل طور پر نمٹانے کی کوشش کی جائے گی بزنس ایڈوائزی کمیٹی سے باقاعدہ منظوری کے بعدمتزکرہ شیڈول کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ کے آئندہ ماہ سبکدوش ہونے والے اراکین سینیٹ کیلئے الوادعی اجلاس کا شیڈول تیار کرلیا ہے اجلاس 5سے 10مارچ تک منعقد کرنے کی تجویز ہے ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بھی اس اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ مارچ کے دوسرے ہفتے اراکین سینٹ کو انتہائی پرتپاک طریقے سے رخصت کردیا جائے گا۔