دہشتگردی عالمی مسئلہ بن چکا، صرف پاکستان کیساتھ نہ جوڑا جائے: ناصر جنجوعہ
اسلام آباد(آئی این پی)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے ‘ اسے صرف پاکستان کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔1979ء کے بعد مدرسوں کا ایک منفی تاثر بنا ‘ پاکستان کے 44 فیصد بچے اسکولوں میں نہیں جاتے۔منگل کو ناصر جنجوعہ نے مدرسہ اصلاحات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان جنگ میں ہمارا کوئی حصہ نہیں تھا ‘ نائن الیون کی جنگ میں بھی ہمارا کوئی حصہ نہیں تھا۔ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے ‘ اسے صرف پاکستان کے ساتھ نہ جوڑا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ 1979ء کے بعد مدرسوں کا ایک منفی تاثر بنا۔ مدارس کا تعلق جہاد کے ساتھ رہا۔ جہاد کو منفی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں 2 کروڑ 185 اسکولز ہیں آپ کے 44 فیصد بچے اسکولوں میں نہیں جاتے۔ سکولوں میں جانے والوں میں سے 30 فیصد بچے ایف اے ‘ ایف ایس سی کر پاتے ہیں۔ ملک کے 38 ہزار مدارس میں 35 لاکھ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن حکومت مدارس پر کچھ خرچ نہیں کرتی۔ اصلاحات کی ضرورت ہر جگہ پر ہے۔ ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جس سے میرٹ متا ثر ہو۔ مدرسے کے طلبہ کو مساوی مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ سکول ‘ کالج اور یونیورسٹیز میں بھی ریفارمز ہونی چاہئیں۔ 5 سے 16 سال کے بچوں کی تعلیم ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وفاقی اور صوبائی وزارتیں اس معاملے پر کام کریں۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں ۔
ناصر جنجوعہ