152 سال بعد دنیا کے افق پر ایک ساتھ 3 فلکی مناظر آج نمودار ہونگے‘ سال کا پہلا چاند گرہن پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا

31 جنوری 2018

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) آج بدھ کی رات کو 152سال بعد دنیا کے افق پر ایک ساتھ 3 فلکی مناظرنمودار ہوں گے یہ انوکھے مناظر چاندگرہن ، چاندکازمین سے کم ترین فاصلے پر آنا، چاندکانیلااورپھرسرخ ہوناگا، ماہرین اسے سپربلیوبلڈمون یعنی بڑانیل گون اورخونی چاندکا نام دے رہے ہیں یہ منظر31 جنوری کی رات دیکھا جائے گا اورمغربی نصف کرہ زمین پر رہنے والے اس کانظارہ زیادہ بہترکرسکیںگے آخری مرتبہ اس نوعیت کامنظردنیامیںبسنے والوں نے 1866ء میںدیکھاتھاسپربلیوبلڈمون یاعظیم نیلگون خونی چانددراصل نیلے چاندکاہی نتیجہ ہوتا۔سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ( بدھ ) پورے پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔ گزشتہ 150 سال میں ایسا واقعہ کبھی رونما نہیں ہوا اور بدھ کے روز مغربی شمالی امریکہ، ایشیاء ، مشرقِ وسطی اور روس کے علاقوں میں دیکھا جاسکے گا۔اس مکمل چاند گرہن کی خاص بات یہ ہے کہ ایک جانب تو یہ مکمل چاند یعنی بدر ہوگا۔ دوم یہ سپرمون بھی ہے یعنی عام حالات کے مقابلے میں یہ 14فیصد بڑا دکھائی دے گا اور اس پر چاند کو گرہن لگنے کا منظر ایک دلفریب نظارہ پیش کرے گا۔ اس دوران زمین کا سیہ چاند پر پڑنے سے اس کی رنگت سرخی مائل دکھائی دے گی۔ ان تمام مظاہر کی بنیاد پر اسے سپر بلیو بلڈ مون کا نام دیا گیا ہے۔ تاریخی لحاظ سے 1866ء میں ایسا نظارہ دیکھا گیا تھا۔اسی بناء پر دنیا بھر کے ماہرِین فلکیات اور دیگر افراد بے تابی سے اس کا انتظار کررہے ہیں۔ 31جنوری کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق چاند کو اس وقت گرہن لگنا شروع ہوجائے گا جب وہ افق پر نمودار بھی نہیں ہوا ہوگا۔ تاہم کراچی کے افراد اس وقت اسے ضرور دیکھ سکیں گے جب چاند کو گرہن لگ چکا ہوگا۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس روز کراچی کا مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔کراچی کے شائقین سپربلیومون کے چاند گرہن کو 6بج کر 29منٹ سے دیکھ سکیں گے ۔ اگرچہ یہ عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہوگا لیکن اس وقت چاند افق سے نیچے ہوگا اور دکھائی نہیں دے گا۔ تاہم 6بج کر 29منٹ پر چاند پورے گرہن کی حالت میں ہوگا اورسات بج کر سات منٹ پر گرہن اترنا شروع ہوگا اور قریبا نو بجے تک مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔اسی طرح تھوڑے سے وقت کے فرق سے یہ نظارہ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی نظر آئے گا۔ اسے کسی اچھی دو چشمی دوربین سے دیکھنا بھی ایک دلچسپ تجربہ ہوسکتا ہے۔