کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید: ڈیرہ مراد جمالی، دھماکے ریلوے ٹریک تباہ

31 جنوری 2018

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر آپریشنز کرکے 10 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ آپریشن ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کئے گئے۔ ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ برآمد ہتھیاروں میں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز شامل ہیں۔ دوسری جانب قمبرانی روڈ کوئٹہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ میں کراچی جانے والی بولان میل کی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں پولیس کے مطابق رریلوے ٹریک پر دھماکہ منگولی کے قریب ہوا دھماکہ سے 4 فٹ ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔