120سال بعد کسی بھی جرمن صدرکا پہلا دورہ لبنان

31 جنوری 2018

بیروت (این این آئی) جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر لبنان کے دارلحکومت بیروت پہنچ گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کسی جرمن سربراہ ریاست کا یہ گزشتہ 120 برس کے دوران لبنان کا پہلا دورہ ہے۔ اشٹائن مائر لبنانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران باہمی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ لبنانی صدر مشائیل عون اور وزیراعظم سعد الحریری کے علاوہ لبنان کی مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔