سابق حکمرانوں نے ملک کو اندھیروں میں ڈبو یا، ہم نے روشن پاکستان کی بنیاد رکھ دی: شہباز شریف
لاہو ر(نوائے وقت نیوز) وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں پاکستان روشن، پُرامن اور معاشی طور پر مضبوط ہو چکا ہے۔ ایک بیان میں شہباز شریف کاکہنا تھا توانائی منصوبوں کو جس تیز رفتاری سے مکمل کیا گیا،70 سالہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے انتہائی مختصر مدت میں توانائی منصوبیمکمل کئے ، لوڈشیڈنگ ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا توانائی منصوبیکم لاگت میں شفاف ترین طریقے سے مکمل کئے گئے ہیں۔ ماضی کی حکومتوں نے توانائی منصوبوں کے حوالے سے قوم کیساتھ سنگین مذاق کیا۔ سابق حکمرانوں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرکے ملک کو اندھیروں میں ڈبوئے رکھا۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے روشن پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے،خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا سفر جاری رہیگا۔