تحریک انصاف دہشت گردوں‘ قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا گروہ بن چکی: بلاول بھٹوزرداری

31 جنوری 2018

لاہور(نوائے وقت نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف گھناؤنے جرائم اور دہشتگردوں کی نانی بن چکی ہے۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قاتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب ملزمان سے چشم پوشی کر رہی ہے، عاصمہ کا قاتل پی ٹی آئی کوہاٹ کے رہنما کا بھتیجا ہے جس کا سعودی عرب فرار حکومتی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا۔ عاصمہ، شریفاں بی بی، اسما، اور طالب علم مشال کے قاتل اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں اور قاتلوں کو تحفظ دینے والے لاڈلوں کا بھیانک گروہ بن چکی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ شریفاں بی بی اور ننھی اسما کے قاتلوں کی بھی خیبرپختونخوا حکومت سرپرستی کر رہی ہے، برسر اقتدار ٹولے کا سنگین جرائم میں ملوث افراد سے نرم رویہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...