لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس یاور علی کے چیمبر میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی

31 جنوری 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس یاور علی کے چیمبر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جسٹس یاور علی کمرہ عدالت میںکیسز کی سماعت کر رہے تھے۔ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر عدالتی عملے نے فورا قابو پا لیا۔ چیمبر میں لگنے والی آگ سے چیمبر اور ملحقہ عدالتوں میں دھواں اور جلنے کی بدبو پھیل گئی۔ چیمبر میں لگنے والی آگ سے کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ کوئی ریکارڈ ضائع ہوا۔