نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی پر کام شروع 2 ماہ سے 3 ماہ میں تیار کرلی جائیگی:حکام

31 جنوری 2018

اسلام آباد(صباح نیوز)موجودہ 3سالہ تجارتی پالیسی کے مطلوبہ نتائج حاصل نہ کرنیکے بعد وزارت تجارت کی جانب سے نئی 5 سالہ2018-23ءتجارتی پالیسی پر کام شروع کردیاگیا ہے۔حکام کا دعویٰ ہے کہ نئی 5 سالہ تجارتی پالیسی 2 ماہ سے 3 ماہ میں تیار کرلی جائیگی۔