کھوکھرا پار مونا باؤ معاہدوں میں 3 سال کی توسیع

31 جنوری 2018

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) پاکستان اور بھارت میں کھوکھرا پار-مونا باؤ ریل معاہدہ میں تین سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ عوامی رابطوں کے فروغ کے لیے 2006ء میں معاہدہ ہوا تھا۔دونوں ممالک کے درمیان ریل سروس معاہدہ 28 جون 1976 میں طے پایا تھا جو کہ 1972 کے شملہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کا ایک حصہ تھا۔معاہدے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس بحال ہوئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان 2006 میں تھر ایکسپریس بھی چلائی گئی۔تھر ایکسپریس کراچی اور بھارتی شہر جودھپور کے درمیان چلتی ہے۔ اسے موناباؤ-کھوکھراپار ٹرین سروس بھی کہا جاتا ہے۔