سپریم کورٹ نے 100 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

31 جنوری 2018

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ نے 100 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 5600 کنال اراضی شریعت کے مطابق ورثاء میں تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے۔تقسیم ہند سے قبل شہاب الدین کی خیرپور ٹامیوالی میں 5600 کنال اراضی زمین کا کیس 1918 سے شروع ہوا اور قیام پاکستان کے بعد بھی ملکی عدالتوں میں چلتا رہا۔ٹرائل کورٹس سے معاملہ 2005 میں سپریم کورٹ آیا جہاں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے 5600 کنال اراضی شریعت کے مطابق ورثاء میں تقسیم کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کسی کو بھی شرعی وراثتی حصے سے محروم نہیں کر رہی۔