نواز شریف سے ملا قات کے لئے پیر پگارا کی معذرت

31 جنوری 2018

کراچی (سٹاف رپو رٹر )حروں کے روحا نی پیشوا پیر پگاڑا نے نو از شریف سے ملا قات کر نے سے معذرت کرلی ، نو از شریف یکم فروری کو کراچی کے دوروزہ دورہ پر آرہے ہیں اس دوران وہ مسلم لیگ سندھ کے کے رہنما ئو ں سے ملا قاتیں کر یںگے جبکہ ن لیگ کی جا نب سے حروں کے روحا نی پیشوا پیر پگاڑا سے بھی رابطہ کیا ہے اور نواز شریف سے ملا قات کیلئے وقت مانگا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حروں کے روحا نی پیشوا نے نوا ز شریف سے فوری ملا قات سے معذرت کر لی ہے ۔ ذرائع کے مطا بق پیر پگا را نے جواب دیا ہے کہ ابھی روحا نی سفر مصروف ہوں ۔ اس لئے فوری ملا قات ممکن نہیں ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز لیگ کی جانب سے2مر تبہ رابطے کئے گئے ن لیگ نے یکم 2 فروری کو ملا قات کیلئے وقت دینے کی درخواست کی ہے ۔