جسٹ قوالی ٹور 2018‘راحت فتح علی کا دنیا بھر میں قوالی محافل کا اعلان

31 جنوری 2018

کراچی (این این آئی) پاکستان کے معروف قوال و گلوکار راحت فتح علی خان نے دنیا کے کونے کونے میں قوالی کی محفلیں سجانے کا اعلان کردیا۔شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کے بھتیجے اور شاگرد راحت فتح علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ دنیا بھر میں 100 سے زائد قوالی کی محفلیں سجائیں گے ۔راحت فتح علی کے مطابق جن ممالک میں قوالی کی محفلیں سجیں گی، ان میں امریکہ ،کینیڈا، برطانیہ، دبئی، بحرین، عمان، قطر، ترکی، مراکش، جنوبی افریقہ، کینیا، بنگلا دیش اور سعودیہ عرب شامل ہے۔واضح رہے کہ نصرت فتح علی خان سعودیہ عرب میں پہلی مرتبہ محفل قوالی کی رونق بکھیریں گے۔راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ اس کی تھیم ’جسٹ قوالی ٹور 2018 ‘ رکھی گئی ہے کیونکہ وہ یہ سال قوالی کے نام کرنا چاہتے ہیں۔
راحت فتح علی خان