نواز شریف کل کراچی پہنچیں گے

31 جنوری 2018

کراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف دو روزہ دورے پر کل (جمعرات) کراچی پہنچیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف یکم فروری کو صبح دس بجے اولڈ ٹرمینل کراچی پہنچیں گے ۔سابق وزیر اعظم نے نواز لیگ سندھ کا اجلاس مقامی ہوٹل میں طلب کرلیا ہے ۔اجلاس میں عام انتخابات سے قبل نواز لیگ کو سندھ میں منظم کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی ۔سابق وزیر اعظم سے اتحادی جماعت مسلم لیگ (فنکشنل) کا وفد بھی ملاقات کرے گا ۔نواز شریف رات کو کراچی کے تاجروں سے ملاقات کریں گے ۔سابق وزیر اعظم 2 فروی کو نجی ہوٹل میںجمہوریت کا مستقبل کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کریں گے ۔سابق وزیر اعظم سے دو بجے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر یاسین آزاد کی قیادت میں سینئر وکلا کا وفد ملاقات کرے گا ۔سابق وزیر اعظم دو فروری شام 6 بجے واپس اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کھیل داس کوہستانی نے بتایا کہ مسلم لیگی کارکنوں نے نواز شریف کے استقبال تیاریاں شروع کردی ہیں ۔پارٹی سربراہ کا شاندار استقبال کیا جائے گا ۔شیر کے متوالے صوبے بھر سے کراچی ایئر پورٹ پر پہنچیں گے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کو سندھ میں مضبوط کیا جائے گا ۔اگلے عام انتخابات میں مخالفین کو بھرپور مقابلہ کریں گے ۔