انٹربنک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدربڑھ گئی

31 جنوری 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا۔ انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر1پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 110.54روپے سے بڑھ کر110.55 روپے اور قیمت فروخت 110.64 روپے سے بڑھ کر110.65روپے ہو گئی ۔