لیاری ایکسپریس وے کے افتتاح پر تجارتی حلقوں کا اظہار مسرت

31 جنوری 2018

کراچی (کامرس رپورٹر)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے سینئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان اور سابق چیئرمین عبد الرحیم جانو نے لیاری ایکسپریس وے کے شمالی حصے کے افتتاح پر وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ، گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے کی تکمیل کے بعد کراچی شہر کو درپیش دیرینہ ٹرانسپورٹیشن کا مسئلہ حل ہوجائے گا او ر کراچی جو کہ ملک پاکستان کا اہم تجارتی مر کز ہے اس کی تجارتی سر گرمیوں میں دور رس انقلاب آئے گا اور معاشی سر گرمیوں میں اضافہ ہوگا جس سے ملک کی معیشت مزید مضبوط ہوگی ۔ موجودہ صورتحال میں شیر شاہ چورنگی اور حبیب بینک چورنگی سائٹ میں ٹریفک کے اژدہام کی وجہ سے عوام اور تاجر طبقہ کو امن و امان اور اسٹریٹ کرائم کے مسائل درپیش تھے لیکن اب اس منصوبے کی تکمیل کے بعد عوام اور تاجر طبقہ با آسانی سفر کر سکیں گے اور گھنٹوں کی مسافت منٹوں میں طے ہوسکے گی ۔ انہوںنے کراچی کی ترقی کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے اعلان کردہ 25ارب روپے کے پیکیج کا خیر مقدم کیا اور وفاقی اور صوبائی حکومت کے