صوبائی وزیر صنعت سے صنعتکاروں کے وفد کی ملاقات

31 جنوری 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان سے سائیٹ سپرہائی وے ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر سائیٹ سپر ہائی وے ایسوسی ایشن کے صدر قیصر وحید، وائس صدر سید سردار عالم، جمشید چاندی والا، نثار احمد، سیکریٹری صنعت اور سیکریٹری سائیٹ بھی شریک تھے۔ ملاقات میں صنعتی ایریاز میں مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔