سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن کی جانب سے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ
کراچی ( کامرس رپورٹر ) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18ء کے دوران سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 44 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی6 ماہ کے دوران اس سے گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 34 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔