زونگ 4جی کے تحت بزنس کانفرنس

31 جنوری 2018

کراچی (کامرس رپورٹر) ٹیلی کام کے شعبے میںنمایاں مقام رکھنے والی زونگ 4جی کے تحت سالانہ بزنس کانفرنس کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا، جس میں آنے والے وقت کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیجیٹل انقلاب پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے زونگ 4Gکے چیف ایگزیکٹو آفسیر مسٹر لیو ڈیان فینگ کاکہنا تھا کہ ٹیلی کام انڈسٹری میں اہم حیثیت برقرار رکھنے کے لیے کمپنی کی بے مثال ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، کمپنی کے مستحکم آپریشن میں صارفین کی تعداد میں اضافہ بنیاد ی حیثیت رکھتا ہے۔