اساتذہ کی خالی اسامیاں پر کرنے کی اپیل

31 جنوری 2018

مکرمی! روزنامہ نوائے وقت لاہور کی وساطت سے وزیراعلی پنجاب کی توجہ ایک اہم مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ تحصیل سرائے عالمگیر میں 12 بوائز ہائی سکول 3 ہائر سکینڈری سکول ہیں۔ ان 15 سکولوں میں 8 میں ہیڈماسٹرز تعینات ہیں۔ 7 سکولوں میں انچارج ہیڈماسٹرز کام کر رہے ہیں۔ اسی 12 گرلز ہائی سکول2 ہائر سکینڈری سکول ہیں ان 14 گرلز ہائی سکولوں میں سے 5 سکولوں میں ہیڈمسٹریس تعینات ہیں جب کہ 9 سکولز انچارج ہیڈمسٹریس کے رحم و کرم پہ ہیں۔ ہیڈماسٹرز اور ہیڈمسٹریس کی آسامیاں کئی سالوں سے خالی پڑی ہیں۔ وزیراعلی سے اپیل ہے کہ تحصیل سرائے عالمگیر کے سکولوں میں ہیڈماسٹرز اور ہیڈمسٹریس کی عرصہ دراز سے خالی آسامیوں کو پر کرنے کے احکامات صادر فرمائیں۔ (راجہ زاہدمنیر، گائوں خاص کلاں، تحصیل سرائے عالمگیر، ضلع گجرات)