کہیں نہیں بھاگا‘ملک ریاض کا جہاز دیکھا تک نہیں‘راﺅ انوار
کراچی (وقائع نگار) نقیب محسود قتل کیس میں روپوش اور معطل پولیس افسرراﺅ انوار نے کہاہے کہ پاکستان میں ہی ہوں کہیں نہیں بھاگا۔ کوئی کہتاہے میں بلاول ہاﺅس میں ہوں۔ یہ غلط ہے۔ میرے آصف زرداری سے ایسے مراسم نہیں ہیں۔ اسلام آباد والی رہائش میری نہیں عرصہ ہوا بیچ چکا۔ ملک ریاض کا جہاز دیکھا تک نہیں۔ بلاوجہ کی باتیں اڑائی جارہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا کہ راﺅ انوار نے اس سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیاہے۔
راﺅ انوار