محمد آصف پر امارات داخلے پر پابندی ختم‘ ویزہ جاری کر دیا گیا

31 جنوری 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد آصف پر متحدہ عرب امارات میں داخلے پر پابندی ختم ہوگئی ہے اور یواے ای حکومت نے محمد آصف کو دو ماہ کا ویزہ جاری کر دیا ہے۔ محمد آصف کوکرکٹ کھیلنے کی غرض سے محمد آصف کو 10 سال بعد پہلا ویزہ ملا ہے۔ محمد آصف پر 2008ء میں منشیات برآمدگی پر یو اے ای میں داخلے پر پابندی لگی تھی۔ محمد آصف نے بتایا کہ لوکل ٹورنامنٹ کھیلنے کی غرض سے ویزہ اپلائی کیا جو ٹورنامنٹ کے اختتام پر ملا ہے، تاہم خوشی اس بات کی ہے کہ دس برس بعد ویزہ جاری ہو گیا۔ اس سے قبل دو مرتبہ کوشش کی لیکن ویزہ نہیں دیا گیا تھا۔