ملتان میں جدید سپورٹس کمپلیکس منصوبے پر کام جلد شروع ہو گا: جہانگیر خانزادہ

31 جنوری 2018
ملتان میں جدید سپورٹس کمپلیکس منصوبے پر کام جلد شروع ہو گا: جہانگیر خانزادہ

ملتان (سپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اس حوالے سے صوبہ بھر میں جدید سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے ملتان آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ڈور گیمز کے لئے بنائے گئے صوبہ بھر کے جمنیزیم کو آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ جس میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید سہولیات میسر ہوں گی۔ ملتان میں جدید سپورٹس کمپلیکس منصوبے پر کام کا آغاز جلد کیا جائے گا۔ جس میں کرکٹ‘ ہاکی‘ باسکٹ بال‘ لان ٹینس‘ سوئمنگ پول سمیت فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈی او سپورٹس ملتان رانا ندیم انجم‘ ڈی ایس او فاروق لطیف‘ عدنان نعیم‘ گلزار پاشا و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر کھیل ملتان ایک روزہ قیام کے بعد آج لاہور روانہ ہوں گے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...