انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کو شکست‘ بھارت فائنل میں پہنچ گیا

31 جنوری 2018
انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کو شکست‘ بھارت فائنل میں پہنچ گیا

کرائسٹ چرچ(این این آئی)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 203 رنز سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ٗبھارت کا مقابلہ تین فروری کو آسٹریلیا سے ہوگا ٗمیچ پاکستانی وقت کے مطابق رات دو بجکر تیس منٹ پر شروع ہوگا ٗ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 272رنز بنائے ٗ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 69رنز پر ڈھیر ہوگئی ٗبھارت کی جانب سے شبمن گل نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ منگل کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے انڈر 19 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت پاکستان کو 203 رنز سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 272 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 69 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی۔اننگز کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم شدید مشکلات کا شکار رہی ٗبلے باز آتے گئے اور آؤٹ ہوتے گئے، اوپنر عمران شاہ نے 2 رنز، محمد زید عالم 7، روحیل نذیر 18، علی زریاب آصف 1، عماد عالم 4، محمد طحہ 4، سعد خان 15، کپتان حسن خان صرف 1، شاہین آفریدی صفر، ارشد اقبال 1 رن بنا سکے جبکہ محمد موسیٰ نے 11 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے شبمن گل نے 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ دوسری جانب پاکستان کی جانب سے پیسر محمد موسیٰ نے 4 وکٹیں، ارشد اقبال نے 3 وکٹیں جبکہ شاہین آفریدی صرف 1 وکٹ اپنے نام کر سکے۔اس سے قبل بھارتی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم پاکستان کی جانب سے محمد موسیٰ نے بھارتی کپتان پرتھوی شا کو 41 رنز پر رن آؤٹ، منجوت کلرا کو 47 رنز، انوکل روئے کو 33 رنز، شیوم ماوی کو 10 رنز اور شیوا سنگھ کو 1 رن پر آؤٹ کیا جبکہ پیسر ارشد اقبال نے ہارویک دیسائی کو 20، ریان پاراگ کو 2 اور ابھیشیک شرما کو 5 رنز پر اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی نے کملیش نگرگوٹی کو 1 رن پر آؤٹ کیا۔واضح رہے کہ میچ کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم کی جانب سے کمزرو فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے کئی کیچز بھی ڈراپ ہوئے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا افغانستان کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں 7 ویں پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 32 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ میں جاری ایونٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اووروں میں 7 وکٹوں پر 261 رنز بنائے۔ ٹوم بینٹم 112 اور جیک ڈیویز نے 63 سکور کیا۔ نیوزی لینڈ کے جارج سن 3 اور راجن راوندرا نے 2 وکٹ لئے۔ جواب میں کیویز ٹیم 47.1 اووروں میں 229 پر آؤٹ ہو گئی۔ کیٹنے کلارک نے 60 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے ول جیک اور ایون ووڈز 3,3 پیننگٹن نے 2 وکٹ لئے۔ ٹوم بینٹم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...