مونٹی کارلومیں ورلڈ ریلی چمپئن شپ کا انعقاد ٗ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورزنے مہارت کا مظاہرہ کیا

31 جنوری 2018

مونٹی کارلو (این این آئی)مونٹی کارلومیں ورلڈ ریلی چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈرائیورزنے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔یہ کار ریس17مختلف مرحلوں پر مشتمل تھی جس میں تمام ڈرائیورز کو مختلف دشوار راستوں سے گزرنا تھا اس دوران کئی ڈرائیورز معمولی حادثات کا شکار بھی ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا ٗ4روز تک جاری رہنے والی ریلی کے ابتدائی رائونڈز سے ہی فرنچ ڈرائیور سیباسٹین اوگیئر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے جیت اپنے نام کرلی۔