وزیراعظم دیسی کھیلوں کا آغاز 4 فروری کو لاہور میں ہو گا

31 جنوری 2018

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) دوسری پرائم منسٹر دیسی کھیلوں کاآغاز چار فروری سے ہوگا لاہور میں رستم پاکستان اور رستم زماں دنگل 23 فروری کومنعقد کرایا جائے گا۔ وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے دیسی کھیل اعجاز گل نے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار اور باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ شیر پاکستان دنگل چار فروی کو شہباز شریف سٹیڈیم چائینہ سکیم میں ہوگا بڑا جوڑ انعام بٹ پہلوان اور عمیر پہلوان کے مابین ہوگا جیتنے والے کو ایک لاکھ اور رنر اپ کو پچاس ہزار انعامی رقم دی جائیگی جبکہ رستم زماں گاماں پہلوان دنگل 23 فروری کو ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میںمنعقد ہوگا جس میںاحمد پہلوان اور حامد پہلوان کے مابین مقابلہ ہوگا۔ 23 فروری کو ننکانہ صاحب میں کبڈی اور 23 فروری کو ہی ننکانہ میں مرد و خواتین کے رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیسی کھیلون کے فروغ کے لئے پہلی مرتبہ خواتین کے رسہ کشی کے مقابلے بھی منعقد کرائے جا رہے ہیں۔