بگ بیش لیگ کا سیمی فائنل مرحلہ کل شروع ہوگا
پرتھ (اے پی پی) آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کا سیمی فائنل (کل) جمعرات سے شروع ہوگا۔ پہلے سیمی فائنل میں پرتھ سکارچرز اور ہوبارٹ ہریکینز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ دوسرے سیمی فائنل میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن رینیگیڈز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔