جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے کل کھیلا جائے گا
ڈربن (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چھ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات کو ڈربن میں کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 4 فروری کو سینچورین، تیسرا میچ 7 فروری کو کیپ ٹائون، چوتھا 10 فروری کو جوہانسبرگ، پانچواں 13 فروری کو پورٹ الزبتھ جبکہ چھٹا اور آخری میچ 16 فروری کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔