بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج شروع ہو گا

31 جنوری 2018

چٹا گانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج بدھ سے چٹاگانگ میں شروع ہو گا ۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 8 سے 12 فروری تک کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 15 فروری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 18 فروری کو کھیلا جائے گا۔