اہلکاروں کے علاج معالجے کے لئے صوبہ بھر کی پولیس لائنز میں ہسپتال بنانے کا فیصلہ

31 جنوری 2018

لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات مہیاکرنے کے لیے صوبہ بھر کی پولیس لائنز میں ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے صوبہ بھر کی پولیس لائنز میں ہسپتال بنائے جائیں گے، جہاں ہسپتال نہیں بنے گا وہاں ڈسپنسری ضرور بنائی جائے گی۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کے لئے تمام اقدامات اْٹھائیں گے۔پولیس لائنز میں ہسپتال بننے سے اہلکاروں کو بہتر علاج معالجے کی سہولتیں ملیں گی۔