پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 4 فروری کو فیصل آباد میں ہو گا

31 جنوری 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہینڈبال فیڈریشن کا جنرل کونسل اجلاس 4 فروری کو فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت فیڈریشن کے صدر محمد شفیق کرینگے جبکہ ایجنڈے میں سابقہ میٹنگ کے منٹس کی منظوری کے ساتھ 2016-17ء میں کھیلوں کی ایکٹیویٹیز کی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آڈٹ اکاونٹس کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں 2017-18ء میں کھیلوں کے سالانہ کیلنڈر کی منظوری حاصل کی جائے گی۔