ٹی ٹونٹی میچز میں بنچ پر بٹھا کر ٹیم مینجمنٹ کا حفیظ کیلئے خاموش پیغام

31 جنوری 2018

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے دو سینئر ترین کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد حفیظ کی عدم موجودگی میں نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے میں کامیاب رہی۔ شعیب ملک گردن پر گیند لگنے کی وجہ سے چوتھے میچ کے بعد وطن واپس آئے جبکہ محمد حفیظ کو ٹیم انتظامیہ نے تینوں ٹی ٹونٹی میچز میں بنچ پر بٹھایا۔کئی کرکٹ ماہرین کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز سے محمد حفیظ کو ڈراپ کر کے ٹیم انتظامیہ نے سینئر کرکٹر کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ اس فارمیٹ میں ان کے پلان کا حصہ نہیں ہیں۔50 ٹیسٹ ،200 ون ڈے اور81 ٹی ٹونٹی میچز کا تجربہ رکھنے والے 37سالہ محمد حفیظ نے کیویز کیخلاف ون ڈے سیریز میں دو نصف سنچریاں بنائیں لیکن ٹی ٹونٹی سیریز میں بنچ پر بیٹھے رہے ۔