عماد وسیم ، عثمان شنواری کا فٹنس بحالی پروگرام مکمل،گھر جانے کی اجازت مل گئی
لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے آل رانڈر عماد وسیم اور فاسٹ بالر عثمان شنواری کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس بحالی پروگرام مکمل ہوگیا ، کوچز اور ڈاکٹرز نے دونوں کرکٹرز کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق عثمان خان شنواری گزشتہ برس نومبر میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد انجرڈ ہو گئے تھے اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہیں چار سے چھ ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کا کہا گیا تھا ۔پی سی بی نے ڈاکٹر سہیل سلیم کے زیر نگرانی عثمان شنواری کا بحالی پروگرام شروع کیا تھااور اب ڈاکٹر نے انہیں فٹ قرار دے کر گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔فاسٹ بالر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میںجم ٹریننگ، فزیکل ٹریننگ اور بالنگ پریکٹس کی۔