آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020کے وینیوزکا اعلان کردیا

31 جنوری 2018

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020کے وینیوزکا اعلان کردیا۔آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ وینیوز کے مطابق،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے میچزمجموعی طورپر آسٹریلیا کے8شہروں کے13گراونڈزپرہوں گے۔مینزاورویمنزورلڈ ٹی 20 پہلی بارایک ہی ملک میں الگ الگ تاریخوں میں ہوں گے،خواتین کا ایونٹ 21فروری سے 8مارچ تک ہوگا جبکہ مردوں کے میچز 18اکتوبر سے15نومبرتک کھیلے جائینگے۔مینزٹی 20 میں 16اورویمنزایونٹ میں 10ٹیمیں شریک ہوں گی، میچزکی میزبانی کرنے والے شہروں میں ایڈیلیڈ، برسبین، کینبرا، گیلونگ، پرتھ، سڈنی، ہوبارٹ اورمیلبرن شامل ہیں۔