پنجاب پولیس: شعبہ پبلک ریلیشنز میں بھرتیوں کے لئے کمیٹی تشکیل

31 جنوری 2018

لاہور(نامہ نگار) حکومت نے پنجاب پولیس کے شعبہ پبلک ریلیشنز میں چار آسامیوں پر بھرتیاں کر نے کے لیے 8 اعلی افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب کمیٹی کے چیئر مین جبکہ دیگر ممبران میں ڈی آئی جی آپریشن پنجاب، ڈی پی آر ٹو آئی جی پنجاب، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر کمپو ٹر بیورو .ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پنجاب یونیورسٹی، ایس اینڈ جی اے ڈی،ہوم ڈیپارٹمنٹ اور انفارمشین ڈیپارٹمنٹ کا ایک ایک نمائندہ شامل ہو گا۔