اچھا کمبی نیشن نہ بننے پر کیویز سے ون ڈے سیریز ہارے: عبدالرزاق
لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق آل راونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ہاری ہے۔ پاکستان ٹیم کا باولنگ اور بیٹنگ اٹیک نیوزی لینڈ سے بہتر تھا لیکن اچھا کمبی نیشن نہ بننے کی وجہ سے شکست ہوئی تھی۔ انڈر 19 ٹیم ورلڈ کپ میں اتنے برے طریقے سے ہارے گی اس کے بارے میں سوچا نہیں تھا۔ ٹیم سلیکشن میں کمی دکھائی دیتی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی سیریز جیت لینے کا ہرگز مطلب نہیں کہ ون ڈے سیریز کی خامیوں پر پردہ ڈال دیا جائے۔ کوچ نے جس طرح کا بیان دیا ہے وہ قابل افسوس ہے ایک کوچ کو ایسا بین نہیں دینا چاہیے کہ کھلاڑی تھک گئے تھے۔