انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ کیلئے مظفرگڑھ ٹیم کے ٹرائلز
ملتان (سپورٹس رپورٹر) انٹرڈسٹرکٹ انڈر 16 ہاکی چیمپئن شپ یکم فروری سے ڈی جی خان میں شروع ہو گی۔ جس کے لئے مظفرگڑھ ٹیم کے ٹرائلز گزشتہ روز لئے گئے۔ اس موقع پر 16 کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی میں عبدالقیوم دستی چیئرمین جبکہ ممبران میں محمد فائز اور محمد شہزاد شامل تھے۔ ٹرائلز کی نگرانی ڈی ایس او مظفرگڑھ جمیل کامران نے کی۔ مہمان خصوصی چیئرمین غضنفر مرتضیٰ تھے۔