پرانی دشمنی پر فائرنگ کرکے مخالف کو زخمی کردیا

31 جنوری 2018

لاہور (نامہ نگار)ٹبی سٹی کے علاقہ میں پرانی دشمنی پر2افراد نے فائرنگ کر کے مخالف کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ٹبی سٹی کے علاقہ شاہی محلہ میںامجد اوراشرف نے پرانی رنجش پر فائرنگ کر کے آفتاب کو شدید زخمی کردیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔زخمی آفتاب کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔